17 اپریل 2013 - 19:30
امریکہ کی وینزویلا میں بھی فتنہ برپا کرنے کی تلاش

جمہوریہ وینزویلا میں حالیہ صدارتی انتخابات کے نتائج سے امریکہ خوش نہیں ہے کیونکہ ان انتخابات میں وینزویلا کے آنجہانی صدر ہوگوشاویز کے جانشین نکولس مادورو کامیاب ہوئے۔

ابنا: خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایک سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جمہوریہ وینزویلا میں حالیہ صدارتی انتخابات کے نتائج سے امریکہ خوش نہیں ہے کیونکہ ان انتخابات میں وینزویلا کے آنجہانی صدر ہوگوشاویز کے جانشین نکولس مادورو کامیاب ہوئے۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق امریکہ اب وینزویلا میں فتنہ ایجاد کرنے کے درپے ہے۔ یاد رہے کہ وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں حکومت مخالف امیدوار نے انتخابات کے نتائج کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲